پاکستان ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی بڑی کاروائی | تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں پٹریاں اورسلیپر چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔



سٹیزن پولیس نیوز کراچی
 آج مورخہ 2020-06-06 کو  سب انسپکٹر مظہر علی ہمراہ ملازمان علاقہ حدود کراچی سٹی گڈز، انسداد جرائم و سرقہ ریلوے مٹیریل و دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے موجود تھے ۔دوران چیکنگ ریلوے گودام سے ایک رکشے نمبری 08491  کراچی سٹی گڈز کے خارجی گیٹ کی جانب آتے دیکھا مشکوک جانتے ہوئے روکا ڈرائیور نے اپنا نام اطہر علی ولد غفور احمد بتایا رکشہ میں رکھے ہوئے سامان کو چیک کیا گیا تو (1) ایک عدد  ریلوے سلیپر آہنی (2) تین عدد ریلوے پٹریاں جن کی  جملہ پیمائش کی گئی جو کہ 15 فٹ ہے۔ برآمد ہوئی ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔ تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
چور پاکستان ریلوے پولیس کے گرفت میں 


کچھ مسروقہ سامان پاکستان ریلوے پولیس کے قبضہ میں 


چور پاکستان ریلوے پولیس  کے حوالات میں  

Post a Comment

0 Comments