ریلوے پولیس کی سرکاری زمین پر غیرقانونی تعمیرات کرنیوالا شخص گرفتار ۔

حیدرآباد (سٹیزن پولیس نیوز) آج مورخہ 2020-06-06 کو تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد کے ایس ایچ او خالد محمود صائم نےایل او ڈبلیو سینگار علی کی جانب سے تحریری میمو پیش کرنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد علی ولد مھر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ملزم شاہد علی جو کہ ریلوے کواٹر نمبر A-4/A,B نزد ریلوے ڈسپینسری ریلوے ورکشاپ حیدرآباد کے سامنے بغیر کسی اجازت نامے کے غیر قانونی تعمیرات کر رہا تھا ۔ جس کو بروقت کاروائی کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments